پاکستان سے افغانستان لوٹنے والے غیر رجسٹرڈ افغان تارکین وطن کا کہنا ہے کہ وہ تین روز سے سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بارڈر کلیئرنس کا طریقہ کار تیز کیا جائے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے وطن لوٹ سکیں۔ ڈی ڈبلیو کی نامہ نگار فاطمہ نازش نے لنڈی کوتل میں قائم ایک فیسیلیٹیشن سینٹر کی صورت حال اور وہاں موجود افغان باشندوں کے ثاثرات جاننے کی کوشش کی۔