پاکستانی سٹار فاسٹ باؤلر محمد آصف دبئی میں پکڑے گئے
3 جون 2008اشتہار
ابھی تک اس بارے میں متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔ پاکستان کے ایک خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد آصف بھارت سے انڈین پریئمر لیگ کھیل کر براستہ دبئی پاکستان آ رہے تھے کہ دبئی سیکورٹی حکام نے ان سے افیون برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ حکا م نے اس صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اپنے ایک نمائیندے کو دبئی روانہ کر دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر شفقت نغمی نے کہا ہے کہ ابھی تک انہیں کوئی مستند معلومات حاصل نہیں ہوئیں ہیں تاہم وہ جلد از جلد اس معاملے پر ایکشن لے کر حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اکتوبرسن دو ہزار چھ میں ناجا ئز ادویا ت استمعا ل کرنے پر محمد آصف پربابندی لگائی گئی تھی۔