پانی کے بہاؤ کو سمجھنے اور اس کی وجہ سے مختلف شعبوں میں مستفید ہونے کے لیے جرمنی میں تحقیق کی جا رہی ہے ۔ سائنس دان یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پانی کا بہاؤ کیسے مختلف روکاوٹوں کا سامنا کرتا ہے۔ پانی کے بہاؤ کی اس تحقیق سے یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ پانی میں شامل کوئی آلودہ مواد کس طرح پانی میں گھل جاتا ہے اور سمندری نباتات کو متاثر کرتا ہے۔