1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کی تباہی، مختلف رہنماؤں کا اظہار افسوس

16 اپریل 2019

نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل میں پیر کی رات اچانک لگنے والی آگ پر دنیا بھر سے مختلف رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کو فرانس کی سب سے زیادہ محبوب نشانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/3GrT2
Kathedrale Notre-Dame in Paris brennt
تصویر: Getty Images/L. Marin

پیر اور منگل کی درمیانی شب پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم گرجا گھر میں یہ آگ کئی گھنٹوں تک لگی رہی۔ آتشزدگی کہ وجہ سے تاریخی کلیسا کا ایک بلند مینار منہدم ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کے چار سو سے زائد کارکنان نصف شب کے بعد تک آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ یہ ساڑھے آٹھ سو سال پرانا گرجا گھر یونیسکو کی عالمی ثقافتی میراث ہے۔ دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے اس آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پوپ فرانسس  نے نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل میں لگی آگ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا،’’ یہ گرجا گھر  فرانس کا دل ہے۔ جو لوگ اس تکلیف دہ صورت حال سے نبردآما ہیں میں ان کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘

Frankreich Brand Notre Dame
تصویر: picture-alliance/Yonhap news agency


جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اور فرانسیسی لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’ نوٹرے ڈیم فرانس اور یورپی ثقافت کی علامت ہے۔‘‘
میرکل کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق ،’’ہماری ہمدردیاں امدادی کارکنان اور فرانسیسی دوستوں کے ساتھ ہیں۔‘‘


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا کہ،’’ نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل پر لگی آگ کا یہ منظر نہایت خوفناک تھا۔‘‘
ایران کے اعلی سفارتکار جواد ظریف نےس سانحہ پر اظہار افسوس کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے فرانسیسی شاعر، ناول اور  ڈرامہ نگار  وکٹر میر ہیوگو کے ناول ’دا ہنچ بیک آف نوٹرے ڈیم‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ہیوگو کے اس ناول نے عوامی تخیلات اور گرجا گھر کی طویل تاریخ کو بڑی خوبصورتی سے جکڑ لیا تھا۔‘‘ اس ناول کا اردو میں بھی ’کبڑا عاشق‘ کے نام سے ترجمہ کیا گیا ہے۔


ویٹیکن نے کہا، ’’دنیا کے ایک پرکشش ترین مسیحی علامت کی تباہی کی خبر خوفناک ہے۔ قدرت نے بھی فرانس اور دنیا میں مسیحیت کی اس علامت میں لگی آگ کے منظر کو حیرانی اور افسوس سے دیکھا ہو گا۔‘‘
یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے فرانسیسی زبان میں لکھا،’’فرانس کا نوٹرے ڈیم پورے یورپ کا نوٹرے ڈیم ہے۔ ہم  پیرس کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔‘‘
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اس موقع پر نوٹرے ڈیم کے سامنے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ نوٹرے ڈیم میں  موم بتی جلا رہے ہیں۔ باراک اوباما نے نوٹرے ڈیم کو دنیا کا ایک عظیم خزانہ قرار دیا۔


برطانیہ کی وزیراعظم  ٹریزامے نے کہا، ’’ہماری ہمدردیاں فرانس کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس خوفناک واقعے پر ہنگامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید