ندال نے اپنا پہلا ومبلڈن جیت لیا
7 جولائی 2008ندال ماضی کے ٹینس اسٹار بیورن بورگ کے بعد پہلے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی برس لگاتار فرینچ اوپن او ر ومبلڈن جیتا ہے۔ راجرر فیڈرر چھٹی مرتبہ لگاتار ومبلڈن جیتنے کا خواب پورا نہ کرسکے۔
رفائل ندال جدید دور کی ٹینس کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے کلے کورٹ کے علاوہ گراس کورٹ پر بھی اپنا سکّہ جما لیا ہے۔ راجرر فیڈرر تمام تر کوششوں کے با وجود کبھی کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرینچ اوپن نہیں جیت سکے۔
ندال اور فیڈرر کا آمنا سامنا پچھلے دو ومبلڈن فائنلز میںبھی ہوا تھا اور ان دونوں فائنلز میں راجرر فیڈرر نے ندال کو شکست دے دی تھی۔
مزکورہ فائنل مقابلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور اس درمیان بارش کی وجہ سے کئی مرتبہ میچ روکنا پڑا۔ پانچ سیٹس پر محیط اس میچ کے پہلے دو سیٹس ندال نے جیتے تاہم فیڈرر نے تیسرا اور چوتھا سیٹ جیت کر کھیل کو پانچویں سیٹ میں دھکیل دیا۔ آخری سیٹ ندال نے ایک سخت مقابلے کے بعد نو سات سے جیتا۔