پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریہ نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو برلن میں ہونے والے حملے میں میڈیا کی جانب سے غیر پیشہ وارانہ رویہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستانی حکام جرمنی کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔