1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مودی کا سوشل میڈیا خواتین کے حوالے

جاوید اختر، نئی دہلی
3 مارچ 2020

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار آٹھ مارچ کو یوم خواتین کے موقعے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسی عورتوں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے جو ہمت اور حوصلے کی مثال ہوں۔

https://p.dw.com/p/3YnIc
تصویر: Imago/Hindustan Times

وزیر اعظم مودی نے پیر کی شب ٹوئٹر پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ دیا، جس سے بھارتی میڈیا میں تہلکہ مچ گیا۔ انہوں نے لکھا:

''سو چ رہا ہوں کہ اتوار سے اپنے تمام سوشل میڈیا چھوڑ دوں، جس میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور یو ٹیوب شامل ہے۔ اس حوالے سے میں آ پ کو جلد آگاہ کروں گا۔''

وزیر اعظم کے اعلان کے فوری بعد ٹوئٹر پر  'نو سر' اور 'پلیز سر'  ٹرینڈ کرنے لگا۔

تاہم  منگل کو انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں واضح کیا کہ اتوار کو یوم خواتین کے موقع پر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسی خواتین کو سونپ دیں گے جن کی زندگی  ہمت اور حوصلے کی مثال ہیں۔

انہوں نے لکھا: ''کیا آپ اس طرح کی خاتون ہیں یا آپ ایسی کسی حوصلہ بڑھانے والی خاتون کو جانتے ہیں؟  'شی انسپائرس اس' کے ساتھ ہمیں ایسی خواتین کے بارے میں بتائیے۔''

وزیر اعظم مودی کے اس تازہ ٹوئیٹ کے آدھے گھنٹے کے اندر ہی 'شی انسپائرس اس'  بھارت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مودی کے پہلے ٹوئٹ کی طرح دوسرے ٹوئٹ پر بھی لوگ طرح طرح کی رائے دے رہے ہیں۔

کانگریس کی رہنما رادھیکا کھیڑا نے کہا کہ ''جناب وزیر اعظم یہ ڈرامہ کرنے سے اچھا ہے کہ اس یوم خواتین پر آپ خواتین کو ان فالو کردیں۔''

 روی شنکر نامی ایک صاحب نے لکھا، ''بہت بہتر فیصلہ ہے۔ برائے مہربانی سوشل میڈیا پر برقرار رہیں۔''

Indien | Neu-Dehli | Protest von Muslimischen Frauen
تصویر: DW/M. Javed

بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیر کی رات جو ٹوئٹ کیا تھا اس کا مقصد بھارت کو درپیش سنگین اور اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانا تھا۔

دہلی میں ہونے والے فسادات کی وجہ سے مودی حکومت کا امیج متاثر ہورہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چند گھنٹے کے لیے ہی سہی لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب دکھائی دیے کیونکہ بھارتی میڈیا میں مودی کا ٹوئیٹ چھایا رہا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر کافی مقبول اور سرگرم ہیںاور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لیڈر ہیں۔ ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی کے پانچ کروڑ 33 لاکھ فالوورز ہیں۔ جبکہ فیس بک پر ان کے 4کروڑ چار لاکھ اور انسٹاگرام پر تین کروڑ 52 لاکھ فالوورز ہیں۔

Screenshot Twitter Narendra Modi