1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مودی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم

29 جولائی 2019

وزیراعظم نریندر مودی بھارت کی جنگلاتی حیات کے تحفظ پر ڈسکوری چینل ایک پروگرام کی فلمبندی میں حصہ لیا اور برطانوی مہم جُو بیئر گرائلزکے ہمراہ جنگلوں میں گئے۔

https://p.dw.com/p/3Mtuu
International Yoga Day
تصویر: Reuters/R. Khumar

پروگرام کے ٹریلر میں اڑسٹھ سالہ نریندر مودی کو شمالی بھارت میں قائم ایک نیشنل پارک میں گرائلز کے ساتھ گھومتے دکھایا گیا ہے۔ اس وڈیو میں ان کے آس پاس ایک ٹائیگر اور ہاتھیوں سمیت ہرنوں کا گلہ بھی بھاگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شمالی بھارت میں واقع اس نیشنل پارک کا نام آدم خور شیروں کے مشہور شکاری جم کاربٹ کے نام سے منسوب ہے۔

ٹریلر میں بیئر گرائلز بھارتی وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ چونکہ وہ بھارت کی انتہائی اہم شخصیت ہیں اس لیے اُن کا تحفظ وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ اس کے جواب میں نریندر مودی کہتے ہیں کہ وہ جنگلات کی دنیا سے بخوبی آگاہ ہیں کیونکہ وہ قدرتی ماحول میں پلے بڑھے ہیں۔ مودی کے مطابق وہ برسوں تک پہاڑوں اور جنگلات کے قدرتی ماحول میں زندگی بسر کرتے رہے، اس لیے ان کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔

Riesenkalmar Japan Film
ڈسکوری ٹی وی چینل پر سمندری اور جنگلات کی حیات کے خصوصی پروگرام نشر کیے جاتے ہیںتصویر: Reuters

دنیا میں بھارت کی بڑھتی ہوئی آبادی اور جنگلات کے کٹاؤ پر خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ درختوں کی بےدریغ کٹائی کی وجہ سے جنگلاتی حیات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ صرف جنگل کے جانور ہی نہیں بلکہ نایاب جڑی بوٹیاں بھی ناپید ہوتی جا رہی ہے۔

گرائلز کا کہنا ہے کہ اُن کا یہ پروگرام بھارت کی جنگلاتی حیات کی بھرپور عکاسی کرے گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پروگرام میں لوگ دیکھ سکیں گے کہ نریندر مودی کس طرح خود قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے جنگلوں میں جا کر اس آگہی مہم کا حصہ بنے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور مودی کے چاہنے والوں میں ان کی شخصیت کے اس پہلو کو دیکھ کر تجسس اور خوشگوار حیرت پائی جاتی ہے۔

Indien Pulwama - Anschlag auf Bus an der Autobahn Srinagar-Jammu
چودہ فروری کے پلوامے حملے میں چالیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھیتصویر: Reuters/Y. Khaliq

بھارت میں مودی کی ڈسکوری پروگرام میں شرکت کسی حد تک متنازعہ ہو چکی ہے۔ اس پروگرام کی عکاسی رواں برس چودی فروری کو کی گئی تھی۔ چودہ فروری ہی پلوامہ میں کیے گئے خودکش حملے کا دن ہے اور اس حملے میں چالیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ یہ ایک معمہ تھا کہ اس حملے کے وقت مودی بطور وزیراعظم ایسی کون سی مصروفیات میں شریک تھے کہ انہیں حملے کی اطلاع نہیں مل سکی اور ردعمل بھی فوراً سامنے نہیں آیا تھا۔

 اب یہ واضح ہوا ہے کہ پلوامہ حملے کے دن تین بجے سے لے کر شام سات بجے تک مودی ڈسکوری چینل کے پروگرام کی عکاسی میں مصروف تھے۔ انہیں اترا کھنڈ کے کاربٹ نیشنل پارک میں سے شام کو نکلتے دیکھا گیا اور اُسی وقت انہیں پلوامہ حملے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ مودی کو عوامی اور سیاسی ردعمل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

برطانوی مہم جُو بیئز گرائلز کا ڈسکوری چینل پریہ خصوصی پروگرام 'مین ورسز وائلڈ‘ (انسان بمقابلہ جنگلی حیات) میں بارہ اگست سے  نشر کیا جائے گا۔

ع ح، ش ج، نیوز ایجنسیاں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں