1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معجزہ رونما نہ ہوا، پاکستان عالمی کپ سے باہر

5 جولائی 2019

لارڈز میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم لیگ اسٹیج کے آخری میچ میں کوئی معجزہ نہ کر سکی اور یوں وہ عالمی کپ سے باہر ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3Lewp
ICC Cricket World Cup | Pakistan vs. Afghanistan
تصویر: Action Images via Reuters/L. Smith

لندن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈ میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش کے ساتھ تھا۔ یہ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کا ہی آخری گروپ میچ تھا۔

اس میچ میں اچھے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ جیت کر ہی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی تھی لیکن یہ ایسا نہ ہو سکا۔ یوں کھیلے بغیر ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

اگرچہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور مجموعی طور پر 315 رنز بنائے۔ اس میں اوپنر کھلاڑی امام الحق کی عمدہ سنچری بھی شامل تھی۔ وہ سو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر بلے بازوں میں بابر اعظم نے چھیانوے رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنی والی ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہیں۔ 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں