1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

ٹیسلا نے جرمنی میں مستقبل کا سائبر ٹرک متعارف کرا دیا

2 مئی 2024

الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے جرمنی میں مستقبل کا سائبر ٹرک متعارف کرا دیا ہے تاہم یہ امر واضح نہیں کہ اسے جرمنی میں سڑکوں پر چلانے کی اجازت کب دی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/4fRBy
Tesla startet «The Cyber Odyssey» in Europa
تصویر: picture alliance/dpa

امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے جرمنی میں مستقبل کا سائبر ٹرک متعارف کرا دیا ہے۔ 3.1 ٹن وزنی، 5.68 میٹر لمبا یہ ٹرک برلن کے ایک شاپنگ سینٹر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

میں ایلون مسک کیسے بنا؟

جمعرات 2 مئی کو برلن کی معروف  پوٹسڈامر پلاٹس پر نمائش کے لیے رکھا گیا ٹیسلا کا تیار کردہ  یہ سائبر ٹرک جرمن عوام کے لیے نمائش کی پہلی پیشکش ہے۔ ارب پتی ٹیکنالوجی  ٹائیکون  ایلون مسک  کی ملکیت کار ساز کمپنی ٹیسلا کی فیکٹری برلن سے متصلہ علاقے برانڈنبرگ میں گرؤنہائڈے کے مقام پر واقع ہے۔ اس کمپنی کے مطابق ماضی میں ٹیسلا کے اس سائبر ٹرک کی نمائش محض فیکٹری میں ہی کی گئی تھی۔

Tesla startet «The Cyber Odyssey» in Europa
برلن کے پوٹسڈامر پلاٹس پر ٹیسلا کی نمائشتصویر: Fabian Sommer/dpa/picture alliance

سائبر ٹرک کی نمائش  یورپ بھر میں

ٹیسلا کے اس سائبر ٹرک کی برلن میں نمائش دراصل اس کے یورپ کے ٹور کی پہلی منزل ہے۔ دارالحکومت برلن کے بعد اسے ڈسلڈورف، فرینکفرٹ، ہیمبرگ، ہینوور، میونخ اور اشٹٹ گارٹ میں بھی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ ٹیسلا کمپنی کو ابھی تک یورپ میں اپنے سائبر ٹرک کے استعمال کی اجازت نہیں ملی۔

کار ساز صنعت کی دو بڑی کمپنیوں کے مابین جنگ

اس بارے میں کمپنی نے کسی قسم کی کوئی اطلاعات فراہم نہیں کیں کہ آیا اسے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں استعمال کی اجازت کب دی جائے گی۔

Tesla startet «The Cyber Odyssey» in Europa
سات جولائی تک ٹیسلا ٹرک یورپ کے 20 ممالک میں نمائش میں رکھا جائے گاتصویر: picture alliance/dpa

امریکہ میں پہلے سائبر ٹرک گزشتہ برس نومبر کے اواخر میں فراہم کیے گئے تھے تاہم ابھی چند ہفتے قبل ٹیسلا نے تقریباً 4,000 سائبر ٹرک واپس بلا لیے تھے۔ اس کی وجہ ان کے ایکسلریٹر پیڈلز کے جام ہو جانے کے امکانات تھے، جس کے نتیجے میں یہ بھاری گاڑیاں بے قابو اور بہت تیز رفتار بھی ہو سکتی تھیں۔ اس اقدام نے نومبر کے وسط سے اپریل کے شروع تک بنائے گئے سائبر ٹرک کے اس  ماڈل کی  فروخت کو متاثر کیا ہے۔

ایلون مسک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ سالانہ ایسے تقریباً ڈھائی لاکھ سائبر ٹرکوں کی ترسیل کا تصور کر سکتے ہیں۔

ک م/ م م ( ڈی پی اے)