مہوش حیات پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں اور انہیں حال ہی میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ ملنے کے بعد پاکستان میں کئی حلقوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان کے کام بلکہ ان کی نجی زندگی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ڈی ڈبلیو کے نمائندے حسن کاظمی نے کراچی میں مہوش حیات سے ملاقات کی اور ان پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں گفتگو کی.