اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کی خاطر پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اس دوران پرتشدد واقعات کی اطلاعات ہیں جبکہ اس دھرنے کو ختم کرانے کے لیے جاری کارروائی کی رپورٹنگ کے دوران میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی پر پمرا نے کئی شہروں میں متعدد نیوز چینلز کی نشریات معطل کر دی ہیں۔