پاکستان میں تعینات جرمن سفیر اینا لیپل نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن انسانوں کے اسمگلروں کے جھانسے میں آ کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جرمن سفارت خانہ اس حوالے سے عوامی آگہی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔