1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عرب اسپرنگ کے خطے پر منفی اثرات

Kishwar Mustafa27 جون 2012

لیبیا کے مقتول آمر حکمران معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد عرب بہار نے صحرا کے خطے خاص طور سے مالی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں

https://p.dw.com/p/15MDs
تصویر: DW

ایک نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ پہلے سے طے تھی۔ تاہم مالی کے فوجی تب تک انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے۔ مارچ 2012 ء کے اواخر میں فوج نے مالی کے صدر کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے امادو تومانی تور کو عہدے سے بر طرف کر دیا تھا۔

مالی کے فوجیوں کا کہنا تھا کہ صدر امادو ملک میں امن قائم کرنے اور شمالی علاقے کے باغی قبائلیوں کو کنٹرول میں رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ مالی کے دارالحکومت باماکو میں سال کے شروع ہی میں بربر سے تعلق رکھنے والی ایک قوم طوارق اور اُن کے حامیوں نے مل کر اپنا اثر و رسوخ بڑھاتے ہوئے حکومت کے خلاف جنگ کی تھی۔ ایسا انہوں نے پہلی بار لیبیا کے سابق آمر رہنما معمر قذافی کی مدد سے کیا تھا۔ تاہم مالی کے حکام زیادہ عرصے تک قذافی کی مدد نہیں چاہتے تھے، انہوں نے جلد ہی سیاسی قیادت اپنے ہاتھ میں لے لی۔

Krise in Mali
مالی کا بحرانتصویر: picture-alliance/Ferhat Bouda

مالی میں تاہم فوجی بغاوت کے بعد سے اور زیادہ افراتفری اور عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے۔ ملکی آئین کو معطل کر دیا گیا، صدرتی انتخابات منسوخ ہوگئے اور تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ارادی طور پر فوجی بغاوت کے بعد شمال میں باغیوں کو مزید تقویت مل گئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ باغیوں نے نا صرف تمام شمالی علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا بلکہ مغربی علاقے ٹمبکٹو پر بھی دھاوا بول دیا۔ اس طرح نئی ریاست ’آزاواد‘ میں زیادہ تر بربر سے تعلق رکھنے والی قوم طوارق ہی کا غلبہ ہے۔ طوراق باشندے پہلے ہی سے یہ محسوس کر رہے تھے کہ سابقہ حکومتوں نے انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔

Mali Flüchtlinge
مالی کے پناہ گزینوں کی صورتحالتصویر: picture alliance/abaca

مالی میں عرب اسپرنگ کی انقلابی مہم کے منفی اثرات نمایاں ہیں۔ افریقہ سے تعلق رکھنے والے کرائے کے قاتل، جن میں سے بہت سے طوارق بربر تھے اور جنہوں نے سالوں قذافی کے لیے جنگیں لڑیں اور کرائے کے قاتل ہونے کا معاوضہ لیتے ہوئے اپنا گزر بسر کیا، قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ سب اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ گئے۔ ان افریقی ممالک میں مالی، چاڈ، نائجیراور مریطانیہ شامل ہیں۔ طوارق کرائے کے قاتل نہ صرف اپنے ملکوں کو لوٹ گئے بلکہ وہ اپنے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔ لیبیا میں گولہ بارود اور ہتھیاروں کے ڈپو پر چھاپہ مار کر طوارق باشندوں نے ہتھیار اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبیا کے سابق رہنما قذافی کی ہلاکت کے بعد اور ہتھیاروں کے پورے خطے میں پھیلنے کے سبب مالی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

A.a/km/Kj/Ng