1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عامر خان آسکر کے لئے پر امید

28 ستمبر 2010

معروف بھارتی فلم سٹارعامرخان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کے لئے نامزد کی جانے والی ان کی نئی فلم کے ایوارڈ حاصل کرنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔

https://p.dw.com/p/PO7g
بالی ووڈ کے سٹار عامر خانتصویر: AP

’پیپلی لائیو‘ عامر خان کی تیسری فلم ہے جسے بھارتی فلم فیڈریشن نے آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی فلم کی کیٹیگری کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکارہ انوشا رضوی کےمطابق اس میں اُن تمام لوازمات کا خیال رکھا گیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر کامیاب ہونے والی فلم کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔

اس فلم میں طبقاتی کشمکش کے طور پر دیہی اور شہری زندگی کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے ، کسانوں کی خودکشی کا مسئلہ عمدہ طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ ’پیپلی لائیو‘ عامر خان کی ہوم پروڈکشن ہے۔

فلم ناقدین کا خیال ہے کہ عامرخان اور انوشا رضوی کی یہ کوشش 83 ویں آسکرایوارڈ کی حق دار ہے۔ بھارتی فلم فیڈریشن نے بتایا ہے کہ ’پیپلی لائیو‘ نامی یہ فلم دیگر چھبیس فلموں کے مقابلے میں بہترین فلم ہے، جو آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی بہترین فلم کی کیٹیگری کے لئے جمع کروائی گئی تھیں۔

Aamir Khan Schauspieler Indien
عامر خان اور انوشا رضویتصویر: AP

اس سے قبل عامر خان کی دو فلمیں سرکاری طور پر آسکر ایوارڈز کے لئے نامزد کی گئی تھیں، جن میں ’لگان‘ اور ’تارے زمین پر‘ شامل ہیں۔ سن دو ہزار دو کے آسکر ایوارڈز میں فلم ’لگان‘ بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم ان کی دوسری فلم ’تارے زمیں پر‘ سن دو ہزار نو کے آسکر ایوارڈ میں شارٹ لسٹ نہیں ہو سکی تھی۔

اس سے قبل بھارت فلم انڈسٹری بالی وُڈ کی دو فلمیں آسکر ایوارڈ کی بہترین غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری کے لئے شارٹ لسٹ ہوئی تھیں، جن میں سن انیس سو اٹھاون میں محبوب خان کی بنائی ہوئی فلم ’مدرانڈیا‘ کے علاوہ سن انیس سو اناسی میں میرا نیئر کی بنائی ہوئی فلم ’سلام بمبئے‘ شامل ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں