شمالی کوریا کے وزیر اعظم کا دورہ چین
17 مارچ 2009اس وقت شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین خاصی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین ہر طرح کے حکومتی رابطے منقطع ہیں اور پیونگ یانگ سیول کو کئی مرتبہ جنگ کمی دھمکی دے چکا ہے۔
جنوبی کوریا ، جاپان اور امریکہ کا الزام ہے کہ شمالی کوریا سیٹیلائٹ کی آڑ میں دورمار بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کرنا چاہتا ہے۔ اس مسئلے پر شمالی کوریا اور خطے کے ممالک سمیت امریکہ کے ساتھ شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔متنازعہ سیٹیلائٹ تجربے سے قبل ان کے اس دورے کوخاصی اہمیت حاصل ہے۔ ادھر جاپان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متنازعہ سیٹیلائٹ کو جاپان اپنی حدود میں داخل ہونے پر تباہ بھی کر سکتا ہے۔
شمالی کوریا کے وزیراعظم چین کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی ملاقات کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
مبصرین کے خیال میں سفارتی سطح پر اس وقت تقریبا تنہا رہ جانے والا کمیونسٹ کوریا اس دورے میں چینی حمایت کے حصول کا خواہش مند ہو گا۔