1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

سی آئی اے صدر دفاتر، مسلح شخص کو گولی مار دی گئی

4 مئی 2021

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے صدر دفاتر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو وہاں موجود وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گولی مار دی۔ ملزم شدید زخمی ہے اور اس علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3svoa
تصویر: Reuters/L. Downing

اس واقعے کے بعد ایف بی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست ورجینیا میں لینگلی کے مقام پر اس مسلح شخص نے مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات سی آئی اے کے انتہائی حد تک سخت سکیورٹی انتظامات والے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں زبردستی داخلے کی کوشش کی۔

ملزم مسلح حالت میں اپنی گاڑی سے اترا تھا

بیان کے مطابق یہ شخص موقع پر پہنچ کر جب اپنی گاڑی سے باہر نکلا، تو اس کے پاس ایک آتشیں ہتھیار تھا۔ اس پر وہاں موجود ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر یہ شخص سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی دروازے سے گزرنے کی کوشش کرتا رہا۔

نائن الیون، سی آئی اے کا تشدد اور ’بلیک بینرز‘ کے انکشافات

اس پر وہاں موجود ایف بی آئی کے سکیورٹی اہلکاروں کو اس مشتبہ ملزم کو قابو کرنے کے لیے گولی چلانا پڑ گئی۔ بیان کے مطابق اس واقعے میں سینٹرل ایٹیلیجنس ایجنسی کے صدر دفاتر کی حفاظت کسی بھی وقت خطرے میں نہیں تھی اور سکیورٹی اسٹاف نے اس مسلح شخص کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا۔

زخمی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی مگر اس کے اس دانستہ غیر قانونی اقدام کی وجوہات کی چھان بین جاری ہے۔

’امریکی جاسوس برسوں تک روسی صدر کی رہائش گاہ میں ملازم رہا‘

کیپیٹل ہل پر دھاوے سے سیکھا جانے والا سبق

امریکی ریاست ورجینیا میں لینگلی کا مضافاتی علاقہ ملکی دارالحکومت واشنگٹن کے میٹروپولیٹن خطے ہی کا حصہ ہے اور وہاں گزشتہ چند ماہ سے سلامتی کے انتظامات مزید سخت کیے جا چکے ہیں۔

بن لادن کا پتہ چلانے میں آئی ایس آئی نے امریکا کی مدد کی، عمران خان

ان اقدامات کی وجہ اسی سال چھ جنوری کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشتعل حامیوں کی طرف سے امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل پر بولا جانے والا وہ دھاوا بنا تھا، جس میں متعدد افراد مارے گئے اور کئی مشتعل مظاہرین گرفتار بھی کر لیے گئے تھے۔

خان اور باجوہ ایک ساتھ: سی آئی اے کے لیے مشکل یا آسانی؟

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ایک اور واقعے میں ایک شخص نے اپنی کار کیپیٹل ہل کے سامنے سکیورٹی کے لیے کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرا دی تھی اور اس واقعے میں بھی ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

م م / ک م (اے ایف پی، اے پی)