1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سویڈش نرس کی خدمات کا منفرد اعتراف، فلمی میلے کی واحد مہمان

2 فروری 2021

سویڈن کی ایک نرس نے کورونا کی وبا کے دوران اپنے ہم وطن افراد کے لیے جو پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں، ان کی اہمیت کا اعتراف انتہائی منفرد انداز میں اور اس طرح کیا جا رہا ہے کہ بہت سے بڑے بڑے نام بہت پیچھے رہ گئے۔

https://p.dw.com/p/3olWN
لیزا اینروتھ ہامنیس کار کے سویڈش جزیرے پر پہنچنے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئےتصویر: Thomas Johansson/AP Photo/picture alliance

اس سویڈش نرس کی عمر 41 سال ہے اور نام لیزا اینروتھ۔ لیزا اس سال اسکینڈے نیویا کا سب سے بڑا فلمی میلہ دیکھنے والی واحد فلم بین ہیں۔ ان کا انتخاب 45 ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 ہزار سے زائد درخواست دہندگان میں سے کیا گیا۔

 جے پور فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلمیں شامل

امسالہ گوتھن برگ فلم فیسٹیول

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہر براعظم اور ہر ملک میں معمول کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

شمالی یورپ کا اسکینڈے نیویا کہلانے والا حصہ اور اسکینڈے نیویا کی ریاستیں بھی اس وبا کی ہلاکت خیزی سے نا بچ سکیں، جہاں اب تک مجموعی طور ہزارہا شہری کووڈ انیس کی بیماری کی وجہ سے ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔

مندر میں بوسہ لینے کا سین، آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس تنقید کی زد میں

ان حالات میں گوتھن برگ فلم فیسٹیول کی انتطامیہ نے، جو اسکینڈے نیویا کا سب سے بڑا فلمی میلہ کہلاتا ہے، فیصلہ کیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس سال اس میلے کا انعقاد منسوخ تو نہیں کیا جائے گا لیکن یہ فیسٹیول اپنی تاریخ کا انتہائی منفرد فلمی میلہ ہو گا۔

انعقاد ایک دور دراز جزیرے پر

اس فلمی میلے کی انتظامیہ کے مطابق اس سال گوتھن برگ فلم فیسٹیول کا انعقاد سویڈن کے ایک ایسے دور دراز جزیرے پر کیا جا رہا ہے، جس کا نام ہامنیس کار ہے۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میلے کو دیکھنے کے لیے بہت زیادہ شائقین کو اس جزیرے پر جانے کی اجازت نہیں بلکہ اس پورے میلے کا انعقاد صرف ایک فلم بین کے لیے کیا جا رہا ہے۔

جب چارلی چیپلن نے ہٹلر کا کرادر ادا کیا

Schweden Corona-Pandemie Filmfestival Göteburg
ہامنیس کار کے جزیرے پر بنایا گیا لائٹ ہاؤستصویر: Thomas Johansson/AP Photo/picture alliance

یہ فلم بین لیزا اینروتھ ہیں، جو ایمرجنسی وارڈ میں فرائض انجام دینے والی ایک نرس ہیں۔ وہ ہامنیس کار نامی جزیرے پر ایک ہفتے سے بھی زائد کا وقت گزاریں گی اور جب چاہیں اس میلے میں نمائش کردہ فلمیں دیکھ سکتی ہیں۔

ہندو قوم پرست، بالی وڈ کے اداکار عامر خان سے ناراض کیوں ہیں؟

قیام لائٹ ہاؤس میں

اس فلمی میلے کے لیے صرف ایک فلم بین کے انتخاب کا فیصلہ سویڈن میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ ضوابط کی وجہ سے بھی کیا گیا۔ لیزا اینروتھ کہتی ہیں کہ ان کے لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں کہ اس میلے کے دوران اس جزیرے پر ان کے علاوہ صرف ایک اور انسان ہو گا، جو دراصل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ جب چاہیں فیسٹیول میں شامل فلمیں دیکھ سکیں۔

سوشانت سنگھ کی موت: بالی ووڈ کا تاریک پہلو عیاں

سویڈن کا  چھوٹا سا جزیرہ ہامنیس کار 250 میٹر طویل اور 150 میٹر چوڑا ہے اور وہاں بنایا گیا لائٹ ہاؤس اور ایک کیبن لیزا اینروتھ کی رہائش گاہ ہیں۔ امسالہ گوتھن برگ فلم فیسٹیول 11 روز تک جاری رہے گا۔ یہ فلمی میلہ جمعہ 29 جنوری کو شروع ہوا تھا اور پیر آٹھ فروی کو ختم ہو گا۔

م م / ع ت (روئٹرز، اے ایف پی)