سوات: مولانا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہلاک
7 اگست 2008اشتہار
افغانستان سے ملحق پاکستان کے شمال مغربی صوبہِ سرحد کے ضلع سوات میں کشیدگی ہنوز جاری ہے اور مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک فوجی کارروائی میں عسکری رہنما مولانا فضل اللہ کے ایک قریبی ساتھی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن علی بخت خان اور آٹھ مزید طالبان رہنمائوں کو ہلا ک کر دیا ہے۔