سوئٹزرلینڈ کی ٹیم یورو کپ سے قبل ازوقت باہر
12 جون 2008اشتہار
بازل میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کل رات ترکی سے ہوا جس میں ترکی نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ یوں سوئس ٹیم کے کوارٹر فائنل تک پہنچنےکا اب کوئی امکان نہیں ہے حالانکہ اسے ابھی ایک اورگروپ میچ کھیلنا ہے۔
اس سے پہلے کل رات ہی پرتگال کا مقابلہ چیک جمہوریہ سے تھا جو پرتگال نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ یوں گروپ A میں سے پرتگال کا کوارٹر فائنل تک پہنچنا یقینی ہو گیا ہے۔
یورو کپ 2008 کے گروپ B میں آج جمعرات کے روز آسٹریا کے شہر کلاگن فرٹ میں جرمنی کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا جبکہ پولینڈ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ آسٹریا کے خلاف ویانا میں کھیلےگی۔