1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سن 2050 تک متوقع اوسط عمر میں پانچ برس تک کا اضافہ ممکن

17 مئی 2024

ایک نئی تحقیق میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلی تین دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر لوگوں کی متوقع اوسط عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موٹاپے جیسے دیگر عوامل صحت کو خراب کرنے میں بھی بڑا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

https://p.dw.com/p/4fxec
ایک بزرگ افریقی خاتون
تازہ ترین تحقیق کے مطابق سب صحارا افریقہ کے علاقے میں سب سے زیادہ عمر کے بڑھنے کی توقع ہے اور اس سے خطے کے لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے تصویر: ISSOUF SANOGO/AFP/Getty Images

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سن 2050 تک عالمی سطح پر متوقع عمر تقریباً پانچ سال تک بڑھنے والی ہے۔ البتہ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر جیسے عوامل کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اپنی زندگی کے زیادہ سال خراب صحت میں بھی گزاریں گے۔

ایشیا میں شدید گرمی کی لہر، لاکھوں زندگیاں خطرے میں

سن 2021 میں 'گلوبل برڈن آف ڈیزیزز، انجریز اینڈ رسک فیکٹرز' سے متعلق جو اسٹڈی کی گئی تھی، یہ نتائج اسی کا حصہ ہیں، جنہیں جمعرات کو طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع کیا گیا۔

زندگی میں کامیابیاں بھی خودکشی پر مجبور کر سکتی ہیں

واشنگٹن یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن (آئی ایچ ایم ای ای) میں ریسرچ ٹیم کی سربراہ سائنسدان لیان اونگ کا کہنا ہے کہ ''موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتے ہوئے موٹاپے اور لت جیسے عوامل کی وجہ سے مستقبل کے رجحانات ماضی کے رجحانات سے بالکل مختلف ہو سکتے ہیں۔''

یورپی عوام کو مضر صحت کیمیکل بی پی اے کی بلند شرح کا سامنا

دنیا بھر میں عمر بڑھنے کی توقع

گلوبل برڈن آف ڈیزیزز ٹیم نے پیش گوئی کی ہے کہ مردوں کے لیے متوقع عمر 71.1 سال سے بڑھ کر 76 سال اور خواتین کے لیے 76.2 سال سے بڑھ کر 80.5 سال تک ہونے کا امکان ہے۔

کوئی صحت مند انسان کتنے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے؟

جن ممالک میں فی الوقت زندگی کی میعاد کم ہے، وہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

ایک بزرگ شخص
پیش گوئی کی گئی ہے کہ مردوں کے لیے متوقع عمر 71.1 سال سے بڑھ کر 76 سال اور خواتین کے لیے 76.2 سال سے بڑھ کر 80.5 سال تک ہونے کا امکان ہےتصویر: Gustavo Basso/DW

آئی ایم ایچ ای ای کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرس مرے کا کہنا ہے، ''یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ گرچہ سب سے زیادہ اور سب سے کم آمدن والے خطوں کے درمیان صحت کی عدم مساوات برقرار رہے گی، تاہم یہ فرق کم ہو رہا ہے۔ سب صحارا افریقہ کے علاقے میں سب سے زیادہ عمر کے بڑھنے کی توقع ہے۔''

’زندگی‘ جو خود کشی کی راہ ہر چلنے سے روکتی ہے

محققین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان بڑی حد تک صحت عامہ کے ان اقدامات پر منحصر ہے، جس کے سبب امراض قلب، کووڈ انیس، متعدی امراض، زچگی، نوزائیدہ اور غذائیت سے متعلق بیماریوں کو ایک حد کنٹرول میں رکھا جا رہا ہے اور ان اقدام نے بیماریوں سے بچاؤ اور بقا کی شرح کو بہتر بنایا ہے۔

دنیا کے عمردراز ترین شخص کین ٹناکا کی 119برس میں موت ہوگئی

موٹاپا صحت کے نتائج کومتاثر کرتا ہے

اس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سن 2000 سے اب تک میٹابولک خطرے والے عوامل، جیسے ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، اور ہائی باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)، کی وجہ سے جو سال خرابی صحت کے سبب ضائع ہو جاتے ہیں، اس میں تقریباً 49.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 فضائی آلودگی، تمباکو نوشی اور پیدائش کے وقت کم وزن ہونا بھی ایسے اہم عوامل ہیں، جس کی وجہ سے زندگی کے زیادہ برس خراب صحت میں گزرتے ہیں اور پھر جلد موت کی وجہ سے بھی زندگی کم ہو جاتی ہے۔

آئی ایم ایچ ای ای کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرس مرے کہتے ہیں، ''ان بڑھتے ہوئے میٹابولک اور غذائی خطرے والے عوامل سے آگے نکل کر عالمی صحت کے مستقبل پر اثر انداز ہونے کے لیے ہمارے پاس بہت بڑا موقع ہے، خاص طور پر طرز زندگی سے متعلق ہائی بلڈ شوگر، ہائی باڈی ماس انڈیکس، اور ہائی بلڈ پریشر جیسے عوامل پر قابو پا کر۔''

ص ز/ ج ا (روئٹرز، ڈی پی اے)

دماغی صحت کے ليے مصنوعی ذہانت پر مبنی ايپس کتنی مؤثر؟