1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہسری لنکا

چوہے کے سبب سری لنکن ایئرلائن کا طیارہ تین دن تک گراؤنڈڈ رہا

27 فروری 2024

اس چوہے کو لاہور سے اُڑان بھرنے والی سری لنکن ایئر لائنز کی ایئربس A330 میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد طیارے کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس چوہے نے جہاز کے کسی اہم حصے کو کتُر نہ دیا ہو۔

https://p.dw.com/p/4cw06
SriLankan Airlines Airbus A330
تصویر: Viktor Karasev/Pond5 Images/IMAGO

سری لنکا کی قومی ایئرلائن نے اپنے ایک  طیارے کے تین دن تک گراؤنڈڈ رہنے، یعنی پرواز نہ کرنے کا ذمہ دار ایک چوہے کو ٹہھرایا ہے۔

سری لنکن ایئر لائنز نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اُسے طیارے میں موجود ایک چوہے کی وجہ سے تین روز تک اسے گراؤنڈڈ رکھنا پڑا۔ نتیجتاً پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اس چوہے کو جمعرات کو پاکستانی شہر لاہور سے اُڑان بھرنے والی سری لنکن ایئر لائنز کی ایئربس A330 میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد طیارے کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس چوہے نے جہاز کے کسی اہم حصے کو کتُر نہ دیا ہو۔

اس واقعے کے حوالے سے ایک سری لنکن ایئر لائنزکے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس طیارے کی پروازیں اب دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں، لیکن اس کے گراؤنڈ ہونے سے ایئر لائن کے پورے شیڈول پر اثر پڑا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا،  ''طیارے کو کولمبو میں تین دن کے لیے گراؤنڈ کیا گیا تھا۔" انہوں نے کہا کہ اسے اس بات کو یقینی بنائے بغیر نہیں اڑایا جا سکتا تھا کہ اب بھی وہ چوہا اس میں موجود ہے یا نہیں اور "آخر کار وہ چوہا مردہ پایا گیا"۔

Malediven Male | Saudia Airline mit Ziel Singapur |  Sri Lanka Präsident Rajapaksa an Bord
دو ہزار بائیس میں سعودی ایئر لائن کے طیارے بوئنگ 787 میں سری لنکا کے صدر راجا پاکسے، ان کی اہلیہ اور دو باڈی گارڈز ملک سے فرار ہوئے تھےتصویر: AFP

اس واقعے کے بعد مالی مشکلات کی شکار سری لنکا ائیر لائنز کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کے باعث سرمایہ کاروں کی طرف سے بھی خدشہ ہے کہ وہ اب اس  میں سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہیں گے۔

سری لنکن ایئر لائنز کو مارچ 2023ء  کے آخر میں 1.8 بلین ڈالر سے زیادہ کا مالی خسارہ ہوا تھا اور اس کی فلیٹ میں شامل کل 23 طیاروں میں سے تین طیارے  ایک سال سے زیادہ عرصے سے گراؤنڈڈ ہیں۔ اس ایئر لائن کے پاس انجنوں کی اوور ہالنگ کی ادائیگی کے لیے بھی رقم نہیں ہے۔

اب جمعرات کو اس کے ایک طیارے میں چوہے کی موجودگی کے بعد سری لنکا کے وزیر برائے ایوی ایشن  نیمل سریپالا ڈی سلوا نے صحافیوں کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا قرضوں کے بوجھ تلے دبی اس ایئر لائنز کو سنبھالنے میں دلچسپی رکھنے والے "چند سرمایہ کاروں" کو ڈرانے کا سبب بن سکتا ہے۔

سر ی لنکا میں متعدد حکومتوں نے اس ایئر لائن کو فروخت کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن یہ تمام کوششیں ہی ناکام رہی ہیں۔ ایک دور میں تو تب کی حکومت نے اس ایئر لائنز کو ایک ڈالر میں فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی تھی، لیکن اسے خریدنے میں تب بھی کسی نے دلچسپی نہیں دکھائی۔

ک م/ م ا(اے ایف پی)