1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

زہریلی مچھلی جاپان کی نفیس غذائی ثقافت کا حصہ

Kishwar Mustafa4 جولائی 2012

پُوفرفِش یا گول مچھلی کا شمار دنیا کے دوسرے زہریلے ترین ریڑھ دار جانور میں ہوتا ہے تاہم جاپانی غذائی ثقافت میں اس مچھلی کا استعمال ذکاوت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/15RAd
تصویر: picture alliance / dpa

جاپان میں ہر سال متعدد افراد پوفر فش کھانے کے بعد ہسپتال میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اکثر کیسز میں یہ زہریلی مچھلی ہلاکت خیز ثابت ہوتی ہے۔ اس مچھلی کے ظاہری نقصانات کے باوجود حکام کو اسے کھانے کے لیے پیش کیے جانے پر سخت پابندی میں نرمی لانا پڑتی ہے۔

ایک جاپانی باشندے آفی سیونادوس کے بقول، ’پوفرفش یا گول مچھلی کھانے کے بعد ہونٹوں پر ایک خاص قسم کی جھنجھناہٹ محسوس ہوتی ہے، جس کی وجہ اس مچھلی میں موجود نیورو ٹوکسین یا اعصاب پر اثر انداز ہونے والا زہر ہے۔ تاہم یہی اس مچھلی کی خصوصیت ہے۔‘ آفی سیونادوس کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پوفر مچھلی میں پائے جانے والے ٹیٹروڈو ٹوکسین کے اثر سے پیدا ہونے والی بے حسی یا سُن ہو جانے کی کیفیت فالج تک کا سبب بن سکتی ہے اور عمل تنفس پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

Essen Sushi
سوشی ایک مقبول جاپانی ڈشتصویر: picture-alliance/dpa

امریکا کے فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریٹشن کے مطابق پوفر مچھلی کا گوشت کھانے والے پر 4 سے 6 گھنٹوں کے اندر فالج کا حملہ ہو سکتا ہے اور یہ مرگ آور ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل فالج کے علاوہ اس زہریلی مچھلی کا استعمال کرنے والے افراد کے ساتھ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ مرنے سے تھوڑی دیر پہلے تک ہوش میں ہوں اور اس کے بعد ان کی موت واقع ہو جائے۔

Japanische Lebensmittel in Düsseldorf
جاپانی غذائی اشیاء یورپی مارکیٹ میںتصویر: picture alliance/dpa

ٹوکیو میں قائم ایک پُر تعیش معروف ریستوران  میں ڈنرکرنے والے کو تاہم اس امر کا یقین ہونا چاہیے کہ وہ کسی طرح بھی خطرے میں نہیں ہے۔ اس ریستوران میں ایک بڑے سے پانی کے ٹینک میں یہ مچھلیاں تیر رہی ہوتی ہیں۔  ’شیکی گاسو‘ اس ریستوران کے مالک ہیں اور وہ بتاتے ہیں کہ ان کے ہاں پوفر مچھلی کو پیش کرنے سے پہلے اس کے زہریلے مادے والے اندرونی اعضاء کو ایک بہت تیز چھری سے کاٹ کر نکال دیا جاتا ہے۔ ان کے ریستوران میں ایک سند یافتہ اور باتربیت باورچی کام کرتا ہے، جس نے اس کام میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ سوزوکی کے بقول یہ مہارت حاصل کرنے کے لیے پانچ سال کا کورس کرنا پڑتا ہے اور پھر اس کا لائسنس ملتا ہے۔

Km/Ia (AFP)