روسی صدر ولادیمیر پوٹن اگر گیس کی سپلائی روکتے ہیں تو نیدرلینڈز کی حکومت قدرتی گیس کے اپنے ذخائر کو استعمال کرنا جاری رکھے گی۔ گروننگن گیس فیلڈ یورپ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ ہے۔ یہاں سے گیس نکالنے کی وجہ سے زلزلے آنا شروع ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے ڈچ حکومت نے اسے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔