دنیا کا سب سے لمبا انسانی دانت
30 اکتوبر 2019اشتہار
جرمن شہر اوفن باخ کے ڈاکٹر ماکس لوکاس نے پچھلے سال جرمن شہر مائینز کے ایک مریض کا 37.2 ملی میٹر لمبا دانت نکالا تھا۔ اس دانت کا کوئی تین چوتھائی حصہ مسوڑہوں کے اندر تھا۔
اس دانت کی لمبائی کے بارے میں گینس ورلڈ ریکارڈز کوئی ایک سال تک چھان بین کی اور آخر کار اسے ایک ریکارڈ قرار دیا۔
ڈاکٹر لوکاس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ڈینٹسٹوں کے لیے یہ ایک دلچسپ خبر ہے۔ اور وہ گینس ورلڈ ریکارڈز کا سرٹیفیکٹ فخر سے اپنی کلینک میں لگائیں گے۔