سوئٹزرلينڈ کے علاقے داووس ميں ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس ميں پاکستانی وزير اعظم شاہد خاقان عباسی، وزير خارجہ خواجہ آصف اور وزير اطلاعات مريم اورنگزيب بھی شرکت کر رہے ہيں۔ پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے اور مثبت پہلوؤں کو فروغ دينے کے ليے پہلی بار داووس ميں ’پاکستان پيويلين‘ بھی لگايا گيا ہے۔ مزيد تفصيلات جانيے، ڈی ڈبليو کے نمائندہ عرفان آفتاب کی داووس سے اس ويڈيو رپورٹ ميں۔