تجارتی معاہدوں اور بڑھتی ضروریات کی بناء پر سمندروں کے راستے کنٹینرز کی تجارت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ان کنٹینرز کو لے کر جانے والے بحری جہاز بھی سائز میں زیادہ سے زیادہ بڑے ہوتے جا رہے ہیں۔ ان جہازوں کی زبردست طاقت کا اصل راز پانی کی سطح سے نیچے جہازوں کو چلانے والے پروپَیلرز یعنی بڑے بڑے پنکھے ہیں۔ دیکھیے کہ جرمنی میں یہ پروپیلرز کس نفاست اور محنت سے تیار کیے جاتے ہیں۔