1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی شہر اوبرہاؤزن میں چاقو سے حملہ، متعدد افراد زخمی

20 نومبر 2020

جرمنی کے مغربی شہر اوبرہاؤزن میں چاقو سے کيے جانے والے ايک حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہيں۔ حکام کے مطابق  بظاہر يہ واقعہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے پیش آيا۔ مشتبہ حملہ آور کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔

https://p.dw.com/p/3larm
Deutschland Razzien und Festnahmen im Zusammenhang mit dem Kunstraub im Grünen Gewölbe
تصویر: Hannibal Hanschke/REUTERS

جرمنی کے مغربی شہر اوبرہاؤزن میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات انيس نومبر کی شب ایک شخص نے چاقو سے متعدد افراد پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے ميں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور سميت تمام افراد کو طبی امداد کے ليے ہسپتال منقتل کر ديا گيا ہے۔ کم از کم ايک شخص کو شديد زخم آئے ہيں۔ حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ مشتبہ ملزم بھی زخمی ہوا، جسے بعد میں حراست میں لے لیا گيا۔ زخميوں کو علاج کے لیے ايک مقامی ہسپتال منتقل کيا گيا۔

خاندانی جھگڑے کا شبہ

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ حملے کی وجہ کیا تھی لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے یہ واقعہ ایک خاندانی جھگڑے کی وجہ سے پیش آيا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے نیوز ایجنسی ڈی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی انديشہ نہیں کہ حملے کا تعلق دہشت گردی سے ہے۔   

یہ حملہ اوبرہاؤزن میں مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے پیش آيا۔ پڑوسیوں نے ہنگامہ آرائی کی ‌آواز سن کر پولیس کو کال کی، جس نے فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ پولیس حکام نے نصف شب سے پہلے پہلے اپنی تمام تر کارروائی مکمل کر لی تھی۔

مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے میں محکمہ ایزین سے مدد بھی طلب کی۔ واقعے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ 

ص ز / ع س (ڈی پی اے، روئٹرز)

’میونسٹر وین حملہ‘، درجنوں افراد ہلاک یا زخمی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں