1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں پلاسٹک پیکنگ ترک کر دیں گے، ایمیزون

23 نومبر 2021

ماحول دوست تنظیمیں برسوں سے یہ کہہ رہی ہیں کہ جرمنی میں پلاسٹک کوڑے میں ایمیزون کا کردار سب سے زیادہ ہے۔ اب ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ رواں برس کے اختتام تک پلاسٹک کے استعمال کو ترک کر دے گا۔

https://p.dw.com/p/43Mol
Deutschland Amazon Logistikzentrum Dortmund
تصویر: Stefan Ziese/Zoonar/picture alliance

آن لائن سامان فروخت کرنے والے امریکی ادارے ایمیزون نے پیر بائیس نومبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ رواں برس کے اختتام تک جرمنی میں سامان کی پیکنگ میں پلاسٹک کے استعمال کو ترک کر دے گا۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی جگہ کاغذ کے تھیلے یا بیگز کو استعمال میں لایا جائے گا جب کہ بڑے سامان کو گتے کے ڈبوں میں مناسب انداز میں پیک کر کے روانہ کیا جائے گا۔

بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں: اجارہ داری کا خاتمہ ضروری، امریکی رپورٹ

 یہ امر اہم کہ امریکی ادارہ ایمیزون پلاسٹک کے استعمال میں کمی ضرور لائے گا لیکن مکمل استعمال کو ترک نہیں کرے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ببل ریپ پلاسٹک کا استعمال اس لیے کیا جائے گا تا کہ شیشے یا ٹوٹ جانے والے سامان کو پیکنگ میں مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Beta Logistics war ein Subunternehmen von Amazon
ایمیزون اس وقت جرمنی میں آن لائن سامان فروخت کے کاروبار پر چھائی ہوئی ہےتصویر: Grzegorz Szymanowski

ایمیزون اور ماحول دوست گروپوں کا آمنا سامنا

ایمیزون اس وقت جرمنی میں آن لائن سامان فروخت کے کاروبار پر چھائی ہوئی ہے۔ اس پر ماحول دوست تنظیمیں مسلسل تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جرمنی میں پلاسٹک کوڑے میں ایمیزون کا کردار اہم ہے اور پلاسٹک کا بے دریغ استعمال کر کے یہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔

ایمیزون کے بیزوس کا اپنے ذاتی راکٹ میں خلائی سفر

گزشتہ برس دسمبر میں ایک ماحول دوست گروپ اوشنا نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا تھا کہ ایمیزون کی پیکنگ میں استعمال ہونے والا قریب گیارہ ہزار ٹن پلاسٹک انجام کار دریاؤں اور سمندروں میں جا کر گرتا ہے۔

اوشنا گروپ کی اس رپورٹ کو ایمزون نے اعداد کی غلط جمع تفریق قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

ع ح/ک م (اے پی، ڈی پی اے)