فوکس ویگن کافی تاخیر سے ای موبیلیٹی بزنس کا حصہ بنی ہے لیکن فوکس ویگن کے مطابق ان کی پہلی الیکٹرک کار "آئی ڈی 3" کسی کو بھی مایوس نہیں کرے گی۔ جرمنی کے شہر سویکاؤ میں قائم فوکس ویگن کے پلانٹ میں اس کار کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔صارفین آئندہ برس کے وسط تک آئی ڈی 3 حاصل کر سکیں گے۔