1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولیورپ

جرمنی میں اکثریت کمبشن انجن پر پابندی کے خلاف، سروے

17 مارچ 2023

ایک سروے میں شامل 67 فیصد افراد نے یورپی یونین میں کمبشن انجن پر ممکنہ پابندی کی مخالفت کی جبکہ 25 فیصد نے اس کی حمایت کی۔ یورپی کمیشن 2035ء تک ایسے انجن کے استعمال پر پابندی عائد کرنا چاہتا ہے۔

https://p.dw.com/p/4OqY4
Deutschland Umwelt l Stadtverkeher in Berlin
تصویر: Michael Sohn/AP/picture alliance

جرمن نشریاتی ادارے  اے آر ڈی کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں شرکا کی اکثریت نے نئی گاڑیوں میں روایتی ایندھن سے چلنے والے انجن کے استعمال پر ممکنہ پابندی کی مخالفت کی ہے۔

کمبشن انجن میں ایندھن کو جلا کر توانائی پیدا کی جاتی ہے اور یہ آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔ یورپی کمیشن اس ذریعے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 2030ء تک 55 فیصد کمی اور 2035ء تک اس کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں امریکی ٹیم روایتی ایندھن کے فوائد گنوائے گی

چناچہ سن 2035 تک کمبشن انجن پر پابندی کے لیے یورپی پارلیمان میں اس ماہ ووٹنگ ہونی تھی لیکن جرمنی کی جانب سے اس اقدام کی مخالفت کے بعد اس معاملے پر ووٹنگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جرمنی کے علاوہ اس اقدام کو اٹلی اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

اے آر ڈی کے سروے میں شامل تقریباﹰ دو تہائی یا 67 فیصد جرمن شہریوں نے بھی نے اس ممکنہ پابندی کی مخالفت کی جبکہ 25 فیصد نے اس کی حمایت کی۔

قدرتی گیس ڈیزل کی نسبت زیادہ ماحول دوست

اے آر ڈی کا کہنا ہے کے اس اقدام کی حمایت کرنے والوں میں اکثریت 34 سال تک کے ںوجوانوں اور اعلی تعلیم یافتہ افراد کی تھی۔ اس کے مطابق نوجوانوں میں سے 33 فیصد افراد اور اعلی تعلیم یافتہ شرکا میں سے 34 فیصد افراد نے اس کی حمایت کی۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جرمنی کی گرین پارٹی کے ووٹرز کی اکثریت نے بھی اس ممکنہ پابندی کی حمایت کی۔ ان میں سے 69 فیصد کا کہنا تھا وہ اس اقدام کے حق میں ہیں۔

بھارت 2030 ء تک تمام گاڑیوں کو الیکٹرک کارز بنانے کا خواہش مند

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا کمبشن انجن پر پابندی اور اس ذریعے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس وقت یورپ میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سن 2020ء میں یورپی یونین میں نئی فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کی شرح 11 فیصد تھی اور 2021ء میں یہ بڑھ کر 18 فیصد ہوگئی تھی۔

م ا/ ع ا(ڈی پی اے، ای پی ڈی)