1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ شاپنگ مال، قتل عام کا مرتکب فوجی ہلاک

9 فروری 2020

حملہ آور نے ہفتے کو بلاامتیاز فائرنگ کر کے چھبیس افراد ہلاک اور ستاون کو زخمی کر دیا اور اس دوران اپنی خونریز کارروائی کی ویڈیوز اور تصاویر فیس بک پر  پوسٹ کرتا رہا۔

https://p.dw.com/p/3XUHv
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایت چن اوچا نے کہا کہ ملک میں اس قسم کے سانحے کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یقینی بنائے گی کہ یہ اپنی نوعیت کا آخری واقعہ ثابت ہو۔   

قتل عام کا یہ واقعہ ہفتے کے روز ناکھون راتچاسیما نامی شہر میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے ایک فوجی کیمپ سے اسلحہ چرا کر پہلے اپنے کمانڈنگ آفیسر کو قتل کیا اور بعد میں شاپنگ مال میں گھس کر بلا امتیاز فائرنگ شروع کر دی۔

حملہ آور بعد میں شاپنگ مال کی ایک عمارت میں چھپا رہا۔ اس دوران وہ فیس بک پر اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتا رہا۔ فیس بک نے بعد میں اس کی طرف سے شائع کردہ تشدد آمیز پوسٹس ہٹا دی۔   

Thailand Schüsse in Einkaufszentrum - mehrere Tote
تصویر: AFP/THAI ROYAL POLICE

تھائی سکیورٹی فورسز نے سترہ گھنٹے تک عمارت کا محاصرہ جاری رکھا اور فائرنگ کے مسلسل تبادلے کے بعد بلآخر ہفتے کی صبح اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فوجی کے اس پرتشدد عمل کے پیچھے اس کے قرضے کا ایک ذاتی تنازعہ ہو سکتا ہے۔