1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: ٹرین کے پٹری سے اترنے پر متعدد افراد ہلاک

12 اکتوبر 2023

متاثرہ ٹرین دہلی سے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کی طرف جا رہی تھی اور راستے میں پٹری سے اتر گئی۔ پٹری سے اترنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

https://p.dw.com/p/4XR1m
Indien | Wiederaufnahme des Bahnverkehrs nach Zugunglück von Balasore
تصویر: Adnan Abidi/REUTERS

بھارت میں جمعرات کے روز حکام نے بتایا کہ نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین کے حادثے میں ابتدائی طور پر چار افراد کے ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بھارت: ٹرین کی ایک بوگی میں آتش زدگی، نو افراد ہلاک

ریاست بہار میں ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹرین کا حادثہ گزشتہ رات کو بکسر کے آس پاس رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 80 کے قریب لوگ زخمی میں بھی ہوئے، جن میں بعض کو سنگین نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ 

 اڑیسہ ٹرین حادثہ کی وجہ الیکٹرانک سگنلنگ سسٹم میں خرابی

ایسٹ سینٹرل ریلوے کے جنرل مینیجر ترون پرکاش نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا ''چار ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے اور امدادی کارروائی جاری ہے۔ مجموعی طور پر ٹرین کی 21 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔''

ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی، مودی

نارتھ ایسٹ ایکسپریس نامی یہ ٹرین دہلی کے آنند وہار سے نکلی تھی اور بہار ہوتے ہوئے ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے پاس کامکھیا جا رہی تھی۔

بھارت: دو دہائیوں سے زیادہ عرصے کا بدترین ٹرین حادثہ، سینکڑوں ہلاکتیں

مرکزی وزیر ریل اشونی کمار چوبے نے واقعہ کے بارے میں بھارتی میڈیا سے بات چت میں کہا کہ قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

اوڈیشہ ٹرین حادثہ
گزشتہ جون میں بھارت نے دو دہائیوں کے اپنے بدترین ٹرین حادثے کا اس وقت مشاہدہ کیا جب اوڈیشہ میں تین ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 288 افراد ہلاک ہو گئے تھےتصویر: ADNAN ABIDI/REUTERS

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کو پٹنہ کے ہسپتال میں بھرتی کے لیے پہنچایا جا رہا ہے۔

حادثے ک وجہ ابھی تک نامعلوم نہیں

ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ہلاکتوں پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ پٹری سے اترنے کی وجہ تلاش کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انخلاء اور بچاؤ آپریشن ''مکمل'' ہو چکا ہے اور مسافروں کو ان کے آگے کے سفر کے لیے ایک مختلف ٹرین میں منتقل کر دیا گیا۔

بھارت کے پاس دنیا کے سب سے بڑے ریلوے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے، تاہم گزشتہ کئی سالوں کے دوران اس نے کئی حادثات بھی دیکھے ہیں۔

گزشتہ جون میں بھارت نے دو دہائیوں کے اپنے بدترین ٹرین حادثے کا اس وقت مشاہدہ کیا جب اوڈیشہ میں تین ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 288 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، رائٹرز)

بھارت: تین ٹرینوں کا تصادم، ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک