1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت اور فرانس مشترکہ دفاعی ساز و سامان کی پیداوار پر متفق

27 جنوری 2024

نئی دہلی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بھارت اور فرانس نے بھارتی افواج کے لیے ہیلی کاپٹروں اور آبدوزوں سمیت دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4bkVp
Indien Jaipur | Präsident Macron und Premierminister Narendra Modi
تصویر: LUDOVIC MARIN/AFP

بھارتی حکومت کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے دورہ بھارت کے موقع پر طے پایا۔ فرانسیسی صدر نے اس دورے کے دوران بھارتی نریندر مودی سے ملاقات کی اور صدر دروپدی مرمو کی طرف سے دی گئی سرکاری ضیافت میں شرکت بھی کی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ماکروں اور مودی نے مشترکہ طور پر دفاعی پیداوار، جوہری توانائی، خلائی تحقیق، ماحولیاتی تبدیلی، صحت اور زراعت جیسی عوامی خدمات کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔تاہم اس مشترکہ معاہدے کی لاگت پر کسی قسم کا بیان اب تک سامنے نہیں آیا۔

بھارت اور جرمنی میں بڑھتا دفاعی تعاون

دونوں ملکوں کے قائدین نے بھارت میں معروف ایوی ایشن پروپلشن لیپ انجنوں کے لیے فرانس کی طرف سے دیکھ بھال، مرمت اور مشینری کی صفائی کے  عمل اور ہیلی کاپٹرپاٹنر شپ کا خیرمقدم کیا۔

ماکروں کے 40 گھنٹے کے دورے کے دوران یہ یہ سربراہی ملاقات مئی کے بعد سے دونوں سربراہان کے مابین پانچویں ملاقات تھی۔

بھارتی سکریٹری خارجہ ونے کواترا کے مطابق، بھارتی ٹاٹا گروپ اور فرانس کی ایئربس نے مل کر سویلین ہیلی کاپٹر بنانے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں۔ ماکروں نے یہ بھی کہا کہ فرانس ہر سال 30,000 بھارتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بلانے کے حوالے سے اقدامات بھی کرے گا۔

ر ب/ ع ت (اے ایف پی)