1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
صحتبرطانیہ

برطانیہ میں 5.7 ٹن کوکین ضبط

24 فروری 2024

برطانوی حکام کی جانب سے جنوبی انگلینڈ میں کی جانے والی ایک کارروائی کے نتیجے میں پکڑی جانے والی کوکین کو کلاس اے منشیات کی اب تک کی سب سے بڑی ضبطی قرار دی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/4cpVI
UK Rekordlieferung von Kokain beschlagnahmt
کیلوں ڈبوں میں چھہا کراس کوکین کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھیتصویر: UK NATIONAL CRIME AGENCY/AFP

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ  5.7 ٹن کوکین ضبط کی گئی ہے، جس کی اسٹریٹ ویلیو'450 ملین پاؤنڈ‘ یا 526 ملین یورو سے زیادہ ہے۔

کوکین کی یہ بھاری مقدار 8 فروری کو انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع ساؤتھمپٹن ​​کی بندرگاہ سے  ضبط کی گئی تھی۔ این سی اے نے مزید بتایا کہ حکام کا ماننا ہے کہ منشیات جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ کے لیے ترسیل کی جانا تھیں۔

اس سے قبل برطانیہ میں سب سے بڑی منشیات کی  ضبطی سن 2022 میں  ساؤتھمپٹن کی اسی بندرگاہ سے ہی کی گئی تھی۔ تب حکام کی جانب سے 3.7 ٹن کوکین ضبط کی گئی تھی۔

یورپی یونین کی بندرگاہوں کی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش

منظم جرائم پیشہ گروہوں کے لیے زوردار جھٹکا

این سی اے نے کہا ہے کے وہ یورپی شراکت داروں سے مل کر مستقبل میں غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث گروہوں کی نشاندہی کرتا رہے گا۔  

این سی اے کے ڈائریکٹر کرس فریمنڈ نے کہا، ’’حال ہی میں کی جانے والی برطانیہ کی سب سے بڑی ضبطی بین الاقوامی منظم جرائم کے کارٹلز کو بہت زیادہ نقصان پہنچائے گی، اور انہیں بڑے پیمانے پر منافع کمانے سے محروم رکھے گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ''اس کارروائی میں برآمد کی جانے والی کوکین کی سپلائی یورپ میں ہی کی جانا تھی اور مجھے کوئی شک نہیں کہ جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے ایک بڑی کھیپ دوبارہ برطانیہ میں سپلائی کے لیے پہنچا دی گئی ہوگی۔"

این سی اے کے تخمینے کہ مطابق برطانیہ میں کوکین کی غیر قانونی مارکیٹ سالانہ 4 بلین پاؤنڈ ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں