برطانیہ میں مسلمان شہریوں کو کچھ اِس طرح سے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ گویا دہشت پسندی کے سلسلے میں پوری مسلمان کمیونٹی کو شک و شبے کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہو۔ مسلمانوں میں یہ احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ اُنہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔