بحیرہٴ اسود کی ڈولفنز اب بڑی تعداد میں بلغاریہ اور رومانیہ کے ساحلوں پر مردہ حالت میں مل رہی ہیں۔ ماحولیاتی کارکنوں کو یقین ہے کہ یہ ڈولفنز غیر قانونی فشنگ کے باعث ہلاک ہوئی ہیں۔ حکام اپنی سست رفتار کشتیوں کی وجہ سے ان مچھیروں کو پکڑنے میں ناکام ہوجاتے ہیں جو ساحل سے کئی سمندری میل دور جال ڈالتے ہیں۔