1938ء میں بھارتی ریاست گوالیار میں پیدا ہونے والے ممتاز بھارتی شاعر اور نغمہ نگار ندا فاضلی حال ہی میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 2006ء میں بھارت فرنیکفرٹ کے عالمی کتاب میلے کا مہمان ملک تھا اور جب نِدا فاضلی صاحب کے ساتھ یہ گفتگو ریکارڈ کی گئی، تو وہ اسی سلسلے میں فرینکفرٹ آئے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو اردو کے ساتھ یہ گفتگو تب ہمارے ہفتہ وار ادبی اور ثقافتی پروگرام ’کہکشاں‘ کا حصہ بنی تھی۔