1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایئر انڈیا کی فلائٹ کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو، نئی دہلی
16 اکتوبر 2023

بھارت کی سرکاری ایئرلائن 'ایئر انڈیا' کے ایک طیارے میں سوار مسافر کو طبی مسائل کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ دبئی سے امرتسر جانے والی اس فلائٹ میں ایک مسافر کو مرگی کے دورے پڑنے لگے تھے۔

https://p.dw.com/p/4XZZE
Airliner Traffic November 2022
تصویر: Bayne Stanley/ZUMA/picture alliance

انڈین ایئر لائنز کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے بھارتی شہر امرتسر کے لیے آ رہی تھی، جس میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس وجہ سے اسے کراچی کے ہوائی اڈے ہنگامی طور پر اترنا پڑا۔

معاشرے کی سیاسی مقاصد کے لیے فرقہ واریت میں تقسیم اور اکثریت کا ظلم

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے تعلقات اس قدر کشیدہ ہیں کہ دونوں میں کوئی فضائی رابطہ نہیں ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران ایسا کئی بار ہوا ہے کہ بھارت کی فضائی کمپنیوں کئی طیارے پاکستان میں اترتے رہے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا بھارت میں پرتپاک خیرمقدم

تازہ واقعہ کیا ہے؟

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک ترجمان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دبئی سے امرتسر جانے والی فلائٹ میں ایک مسافر کی طیعت کافی بگڑ گئی تھی، جس کی وجہ سے فلائٹ کے کپتان نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے کے بعد اپنا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا۔

'بھارت کے لیے پاکستان سے سندھ واپس نہ لینے کی کوئی وجہ نہیں‘

اطلاعات کے مطابق مسافر کو مرگی کے دورے پڑ رہے تھے اور حالت اتنی سنگین تھی کہ انہیں فوری طبی مدد کی ضرورت تھی، اس لیے فلائٹ نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ تاہم دیگر مسافروں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پاکستانی کرکٹر حسن علی کے سسراپنی نواسی سے ملنے کے لیے بے قرار

فلائٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ًسوا آٹھ بچے روانہ ہوئی تھی اور کراچی مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے پہنچی تھی۔ ایئر پورٹ موجود ڈاکٹروں نے مریض کا علاج کیا اور پھر فلائٹ بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔

پاکستانی زائرین کا وفد کلیر شریف کی زیارت کے لیے بھارت میں

انڈین ایئرلائن کے ترجمان نے کہا، ''ہماری دبئی امرتسر پرواز میں سوار ایک مہمان کو اچانک طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا، اور عملے نے کراچی کا رخ کرنے کا اس لیے انتخاب کیا، کیونکہ یہ فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریب ترین مقام تھا۔''

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ کے ڈاکٹر نے مسافر کو مطلوبہ دوائیاں فراہم کیں اور پھر طبی معائنے کے بعد ایئرپورٹ کی میڈیکل ٹیم نے دوبارہ پرواز کی اجازت دی۔

واقعے کے بعد ایئر لائن کے ترجمان نے کراچی ایئرپورٹ پر مقامی حکام کی مدد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان نے مزید کہا، ''ہم کراچی ہوائی اڈے پر مقامی حکام کے فوری ردعمل اور مدد کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔''

ہنگامی لینڈنگ کے مزید واقعات

ماضی میں بھی کئی بار بھارتی مسافر طیارے طبی ایمرجنسی یا پھر تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ پر اترتے رہے ہیں۔

گزشتہ برس جولائی میں بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کے ایک مسافر طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی بنیادوں پر ہمسایہ ملک پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی کے ایئر پورٹ پر اترنا پڑا تھا۔ یہ جہاز شارجہ سے بھارتی شہر حیدر آباد جا رہا تھا۔

گزشتہ برس جولائی میں بھی اسی نوعیت کے ایک اس دیگر واقعے میں بھارتی نجی فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کے ایک مسافر طیارے کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

یہ طیارہ بوئنگ 737 طرز کا ہوائی جہاز تھا اور اس کے ایندھن کی نشاندہی کرنے والے نظام نے جزوی طور پر کام کرنا بند کر دیا تھا، جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ کے کنٹرول ٹاور سے وہاں اترنے کے لیے درخواست کر دی تھی۔

پاکستان اور بھارت میں رشتے کرانے کے نِت نئے طریقے