اٹلی کوارٹر فائنل میں
18 جون 2008گروپ سی کے ایک اہم میچ میں اطالوی ٹیم نے فرانس کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جب کہ فرانس کی ٹیم ٹورنامنٹ سے خارج ہو گئی ہے۔ مزکورہ میچ میں اطالوی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فرانس کی ٹیم اٹلی کی جانب سے کیے جانے والے پہلے گول کے بعد سنبھل کر نہ کھیل پائی۔ گروپ سی کے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد اطالوی ٹیم کا دوبارہ فارم میں واپس آنا اس بات کا عندیہ ہے کہ اطالوی ٹیم اب بھی یورو کپ جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔
گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایک دوسرے میچ میں ہالینڈ نے رومانیہ کو دو گول سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل میں اٹلی کا مقابلہ بائیس جون کو اسپین سے ہوگاجب کہ ہالینڈ کوارٹر فائنل کس سے کھیلے گا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
جرمنی کی ٹیم جمعرات کے روز اپنا کوارٹر فائنل پرتگال کے ساتھ کھیلے گی جب کہ کرو ایشیا اور ترکی کے مابین کوارٹر فائنل جمعے کے روز کھیلا جائے گا۔