1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانوں کے ماورائے عدالت قتل پر برطانوی فوج کے خلاف انکوائری

22 مارچ 2023

برطانوی اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے افغانستان میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ ان الزامات کی انکوائری بدھ کے روز لندن میں شروع ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/4P3BY
Afghanistan Kabul | Anschlag auf schiitische Gedenkfeier
تصویر: picture-alliance/dpa/AP Photo/R. Gul

برطانیہ کی وزارت دفاع نے گزشتہ برس نشر کی گئی بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کی بنیاد پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ ایلیٹ اسپیشل ایئر سروس کے فوجیوں نے مشکوک حالات میں 54 افراد کا قتل کیا۔

انکوائری کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ایلیٹ اسپیشل ایئر سروس پر 2011 اور 2012 میں اپنے رشتہ داروں کو قتل کرنے کا الزام لگانے والے دو خاندان اپنے مقدمات کے عدالتی جائزے کا مطالبہ کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر چکے تھے۔

’مجھ پر تشدد کیا گیا، برطانوی افسران کھڑے دیکھتے رہے‘

سینیئر جج چارلس ہیڈن کیف کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا سن 2010 کے وسط سے 2013 کے وسط تک برطانوی فوجی اہلکاروں نے "جان بوجھ کر حراستی کارروائیوں" کے دوران غیر قانونی کام کیے تھے اور کیا ماورائے عدالت قتل کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں۔

سابق برطانوی فوجی نے افغان بچی کو اسمگل کیا؟

تحقیقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ آیا رائل ملٹری کی جانب سے تحقیقات مناسب طریقے سے کی گئیں اور کیا کسی غیر قانونی قتل پر پردہ ڈالا گیا۔

برطانوی فوجی اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے افغانستان میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کیے
برطانوی فوجی اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے افغانستان میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کیےتصویر: Reuters/M. Ismail

فوج کے خلاف الزامات کی تحقیقات پر زور

برطانیہ کے نائب وزیر دفاع اینڈریو موریسن نے دسمبر میں تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ "برطانیہ کی مسلح افواج اپنے اعلیٰ ترین ممکنہ آپریشنل معیارات قائم رکھتی ہیں۔"

انہوں نے کہا تھا کہ "کارروائیاں قانون کی واضح حدود میں ہونی چاہییں اور ہماری افواج کے خلاف  قابل اعتماد الزامات کی ہمیشہ مکمل تحقیقات ہونی چاہییں۔"

طالبان مخالف لشکر اور ماورائے عدالت قتل

برطانوی ملٹری پولیس اس سے قبل بھی افغانستان میں فورسز کی جانب سے غیرمناسب رویے کے الزامات کی متعدد تحقیقات کرچکی ہے جن میں ایلیٹ سپیشل ایئر سروس کے خلاف لگائے گئے الزامات بھی شامل ہیں، تاہم وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کسی بھی تحقیقات میں قانونی چارہ جوئی کے لیے کافی ثبوت نہیں ملے۔

ج ا/ ص ز (روئٹرز)