1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسکاٹش جزیرے کے ساحل پر 50 سے زیادہ وہیلز ہلاک

17 جولائی 2023

ہیبرائڈس کے ساحل پر درجنوں پائلٹ وہیل مچھلیاں پھنس کر مر گئیں اور امدادی کارکن صرف ایک وہیل کو ہی بچا سکے۔ ماہرین کو شبہ ہے کہ شاید ریوڑ کی ایک وہیل بچوں کو جنم دینے کی پریشانی میں مبتلا ہو گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/4TyuO
Symbolbild I Gestrandete Grindwale
تصویر: H. Harrop/picture alliance

برطانوی سمندری امدادی کارکنوں نے 16 جون اتوار کے روز بتایا کہ اسکاٹ لینڈ کے ایک دور دراز جزیرے پر ''بڑے پیمانے پر پھنس جانے''  کے ایک واقعے کے نتیجے میں 50 سے زیادہ پائلٹ وہیل مچھلیاں مر گئیں۔

ڈولفن اور وہیل مچھلیوں کے شکار کا ’ظالمانہ‘ تہوار

سمندر سے متعلق برطانوی ادارے 'برٹش ڈائیورز میرین لائف ریسکیو چیریٹی' (بی ڈی ایم ایل آر) نے کہا کہ آؤٹر ہیبرائیڈز میں آئل آف لیوس کے پاس 55 وہیل مچھلیاں بہہ کر اوپر ساحل پر پہنچ گئیں۔

قطب شمالی کی وہیل: جسامت چھوٹی ہونے کے خطرے سے دوچار

پولیس نے اتوار کی صبح بی ڈی ایم ایل آر کو ساحل سمندر پر پائلٹ وہیل کے پھنسنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس پر امدادی ٹیم نے  فوری طور طبی امداد فراہم کی اور دو مچھلیوں کو دوبارہ پانی میں کامیابی سے چھوڑنے میں کامیاب ہو پائے، تاہم ان میں سے ایک ہی بچ سکی اور دوسری بے قابو ہو کر مر گئی۔

وہیل مچھلی کی نئی قسم دریافت

ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا، ''بدقسمتی سے کوئی بھی (اس کے علاوہ جسے شروعات میں دوبارہ پانی میں منتقل کیا گیا تھا) اس آزمائش سے بچ نہیں سکی۔''

ناروے کے سمندر میں ’روسی جاسوس سفید وہیل‘

اسکاٹ لینڈ کی پائلٹ وہیل کو بچانے کی کوشش

گرچہ ان کو پائلٹ وہیل کہا جاتا ہے، تاہم پائلٹ وہیل کا تعلق بھی اسی ایک خاندان سے ہے، جیسے ڈولفن کہتے ہیں۔ وہ لمبائی میں چھ میٹر (20 فٹ) تک بڑھ سکتی ہیں اور ان کا وزن ایک میٹرک ٹن تک ہو سکتا ہے۔

Neuseeland | Massenstrandung von Grindwalen
پائلٹ وہیل اپنے مضبوط سماجی بندھنوں کی وجہ سے بدنام بھی ہیں، اکثر جب ایک وہیل مشکل میں پڑ جاتی ہے اور کہیں پھنس جاتی ہے، تو پھر باقی بھی اسی کا تعاقب کرتی ہیں اور اس کی وجہ سے وہ سب کی سب پھنستی چلی جاتی ہیںتصویر: Marty MELVILLE/AFP

برٹش ڈائیورز میرین لائف ریسکیو چیریٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ''فی الحال اس بات کا شبہ ہے کہ ایک مادہ وہیل کے تولید کے عمل کے گزرنے کی وجہ سے پورا ریوڑ ہی پھنس گیا۔''

امدادی کارکنوں کے مطابق پائلٹ وہیل ''اپنے مضبوط سماجی بندھنوں کی وجہ سے بدنام بھی ہیں، اس لیے اکثر جب ایک وہیل مشکل میں پڑ جاتی ہے اور کہیں پھنس جاتی ہے، تو پھر باقی اس کا تعاقب کرتی ہیں اور اس کی وجہ سے وہ سب کی سب پھنستی چلی جاتی ہیں۔''

اس ادارے کی بنیاد سن 1988 میں رکھی گئی تھی اور برطانیہ بھر میں اسٹریٹجک مقامات پر اس کے پاس 20 وہیل ریسکیو پونٹونز ہیں، تاکہ پھنسے ہوئے وہیل اور ڈولفن کی مدد کی جا سکے۔

سن 2011 اور 2015 کے درمیان اس گروپ نے اسکاٹ لینڈ میں بڑے پیمانے پر پائلٹ وہیل کے پھنسنے یا مشکل میں پڑنے کے وقت انہیں مدد پہنچائی۔ اسی طرح کے ایک واقعے میں اس گروپ نے 70 سے زیادہ پائلٹ وہیل کو موقع پر مدد کر کے بچا لیا تھا۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

بچے کو دودھ پلاتی وہیل مچھلی کی نایاب ویڈیو