دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض مصر کے بعد پاکستان میں ہیں۔ اسپین کے علاقے کاتالونیا کے محکمہ صحت نے پاکستانی باشندوں کو ہیپاٹائٹس سی سے بچانے کے لیے مفت لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے خصوصی منصوبے شروع کیے ہیں۔ کاتالونیا میں تقریباﹰ پچاس ہزار پاکستانی مقیم ہیں۔ بارسلونا سے حافظ احمد کی رپورٹ۔