1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمشرق وسطیٰ

اسرائیل: پہلی بار یوم کِپور جنگ سے متعلق دستاویزات عام

7 ستمبر 2023

افشا کی گئی دستاویزات میں اس وقت کی خاتون وزیر اعظم گولڈا مئیر کے دفتر کی خط وکتابت، محاذ جنگ کی رپورٹوں اور جنگ کے بعد ہونے والے مذاکرات کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/4W3zM
Photografie von David Rubinger
تصویر: Getty Images/AFP/GPO/David Rubinger

اسرائیل نے یوم کِپور جنگ کے پچاس سال بعد عرب ریاستوں سے ہونے والی اپنی لڑائی کے بارے میں متعدد دستاویزات، ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگز عام کر دی ہیں۔ جمعرات کے روز اسرائیلی اسٹیٹ آرکائیوز نے 1400 دستاویزی فائلوں سمیت تقریباً 1000 تصاویر، 850 آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز کے ساتھ ساتھ 250 سے زائد ہاتھ سے لکھی گئی تحریریں شائع کی ہیں۔

ریاستی آرکائیوسٹ روتی ابرامووٹز نے کہا کہ اس مواد کی چھانٹی اور پروسیسنگ میں اڑھائی سال کا وقت لگا۔ ان کے بقول، ''اس کا مقصد اس جنگ کے ان تمام پہلوؤں کو دکھانا تھا، جنہوں نے اسرائیل میں تمام شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا۔‘‘

Israel ehem. Ministerpräsidentin Golda Meir
سابق اسرائیلی وزیر اعظم گولڈا مئیر تصویر: Harry Dempster/Exoress/Getty Images

چھ اکتوبر 1973ء کو مصر اور شام کی قیادت میں عرب ریاستوں کے اتحاد نے یہودی کیلنڈر کے مقدس ترین دن یوم کپور پر غیر متوقع طور پر اسرائیل پر حملہ کر دیا تھا۔ اسے تنازعے کو چوتھی 'عرب اسرائیل جنگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ معرکہ 19 دن تک جاری رہا۔ یہ لڑائی بنیادی طور پر جزیرہ نما سینائی اور گولان کی پہاڑیوں پر ہوئی۔ اسرائیلی ریکارڈ کے مطابق لڑائی کے دوران اس کے 2656 فوجی مارے گئے تھے۔

ش ر⁄ ا ا (ڈی پی اے)

کیا اسرائیل میں بھی عرب بہار آ سکتی ہے؟