ہر سال دنیا بھر میں ہونے والی آرٹ کی نمائشوں کے لیے ہزاروں پینٹنگز اور آرٹ کے دیگر نمونوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ اس فنی خزانے کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے یہ ایک اعصاب شکن مرحلہ ہوتا ہے۔ اب کمپیوٹر ماہرین کی ایک ٹیم نے ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جس سے معلوم ہو سکے گا کہ دشوار گزار ٹرانسپورٹ نظام ان شاہکاروں کے لیے کس حد تک خطرات کا حامل ہوتا ہے۔