آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ملتوی
24 اگست 2008اشتہار
آئی سی سی نے یہ اعلان اتوار کو ہونے والی ٹیلی کانفرنس کے بعد کیا۔آسٹریلیا، نیوزی لینڈاور انگلینڈ کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہونے کے حوالے سے اپنے سیکوریٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ جب کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی موجود سیکیورٹی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ملتوی ہونے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اس سے پہلے سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائرکٹر گیمز اینڈ ڈیویلپمنٹ مدثر نظر نے کہا تھا کہ ملک میں ہونے والے پے درپے بم دھماکوں کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے سے پاکستان کرکٹ کو بڑا نقصان ہو گی۔