یورپی فٹ بال چیمپئین شپ: ترکی ڈرامائی فتح کے بعد کوارٹرفائنل میں
16 جون 2008مگر آخری پندرہ منٹوں میں ترک کھلاڑیوں نےکھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیااور اوپر نیچے تین گول کردیئے جن میں سے تیسرا گول میچ کے آخری سے پہلے منٹ میں کیا گیا۔ یوں کوارٹر فائنل میں ترکی کا مقابلہ اب کروشیا سے ہوگا جو اپنے گروپ میں اب تک دو میچوں میں چھ پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد قبل از وقت ہی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے۔
کل رات کھیلے گئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان ملک سوئٹزرلینڈ نے پرتگال کو غیر متوقع طور پر دو صفر سے ہرا دیا۔ مگر پھر بھی سوئس ٹیم ان مقابلوں سے خارج ہو گئی ہے۔ گروپ بی کے آخری دو میچوں میں آج پیر کی رات جرمنی کا مقابلہ آسٹریا سے اور پولیبنڈ کا میچ کروشیا سے ہوگا۔
جرمن ٹیم اگر یہ میچ نہ ہاری تو وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ جائےگی۔ یہ میچ دیکھنے کے لئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی پولینڈ کے اپنے ایک مختصر سرکاری دورے کے بعد آج خاص طور پر آسٹریا جائیں گی۔
پیر کی رات دوسرا میچ کھیلنے والی پولینڈ کے مد مقابل کروشیا کی ٹیم پہلے ہی اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔