ہم پورپی فٹ بال کپ جیت سکتے ہیں: پرتگالی کپتان رونالڈو
12 جون 2008اشتہار
تیئس سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پہلا مقصد یہ تھا کہ وہ کورٹر فائنل تک رسائی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیک ری پبلک کی فٹ بال ٹیم نے پہلے ہاف میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پرتگال نے دوسرے ہاف میں چیک ری پبلک کا زور توڑ دیا۔
دنیائے فٹ بال کے بہترین کھلاڑی رونالڈوکی موجودگی میں پرتگال اس ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیم تصور کی جا رہی ہے اور کئی حلقوں نے کہا ہے کہ پورپی کپ پرتگال ہی جیتے گی۔