جرمنی ایک اسمارٹ فون ایپ تیار کر رہا ہے جو شہریوں کو خبردار کر سکے گی کہ وہ کسی ایسے شخص کے قریب تو نہیں جو کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا ہے۔ ایشیاء میں اسی طرح کی ایپس بڑے پیمانے پر استعمال کی جا رہی ہیں لیکن جرمنی میں شہریوں کی نجی معلومات استعمال کرنے کے قوانین بہت سخت ہیں۔ اس لیے عوام کو رضاکارانہ طور پر یہ ایپ استعمال کرنا ہوگی۔