1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ: میسی کا نیا ریکارڈ، لیورکوزن کو کراری شکست

8 مارچ 2012

ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا کے کھلاڑی لیونیل میسی نے چیمپئینز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں لیور کوزن کے خلاف پانچ گول کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بارسلونا یہ میچ سات ایک سے جیت گیا۔

https://p.dw.com/p/14GwE
تصویر: dapd

کلب فٹ بال کے مؤقر ترین چیمپیئنز لیگ مقابلوں کے ایک پری کوارٹر فائنل کی دوسری لیگ میں ہسپانوی کلب بارسلونا نے جرمن کلب بائر لیورکوزن کو سات ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پیش قدمی کرلی ہے۔ گزشتہ ماہ لیورکوزن میں کھیلے گئے پہلے لیگ میں بارسلونا تین ایک سے جیتا تھا لہٰذا مجموعی طور پر بارسلونا نے یہ پری کوارٹر فائنل دس دو سے جیتا ہے۔

بدھ کی شب بارسلونا کے کیمپ نو میں کھیلے گئے اس میچ میں لیورکوزن کی ٹیم مکمل طور پر بے بس دکھائی دی۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہری کرتے ہوئے میچ میں پانچ گول کیے، جو کہ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے چیمپیئنز لیگ کے میچ میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ گول ہیں۔ اس طرح میسی اس برس اس ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے اب تک چیمپیئنز لیگ میں بارہ گول کیے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے وہ چیمپیئنز لیگ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

Fussball Champions League FC Barcelona - Bayer 04 Leverkusen
کیمپ نو میں کھیلے گئے اس میچ میں لیورکوزن کی ٹیم مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتصویر: dapd

بارسلونا کی جانب سے میسی نے پہلے ہاف میں دو گول اور دوسرے ہاف میں تین گول کیے۔ میچ کے دوسرے ہاف میں دو گول ٹیلو نے کیے۔ لیورکوزن کی ٹیم صرف ایک گول کر پائی۔

بدھ کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں اپوئیل کی ٹیم نے اولمپک لیون کو پینیلٹی شوٹ آؤٹ میں چار تین سے شکست دی۔

گزشتہ روز چیمپیئنز لیگ میں اطالوی کلب اے سی میلان نے آرسنل کو جب کہ پرتگالی کلب بینفیکا نے روسی کلب پیٹرز برگ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید